ریاض (پی این آئی)90ہزار سے زائد مساجد کھولنے کا فیصلہ ، سعودی حکومت نے مشروط اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطوب سعودی عرب میں یکم جون کو 90ہزار سے زائد مساجد کو سینیٹائز کرنے کے بعد نمازیوں کے لیے کھولا جائے گا، مساجد میں باجماعت نمازوں کی مشروط اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے
حکومت کی طرف سے مساجد میں نماز اور عبادت کے لیے نیا میکا نزم تیار کیا ہے۔مساجد کو اذان سے پندرہ منٹ قبل کھولا جائے گا اور فرض نماز کی ادائی کے 10 منٹ کے بعد مساجد کو بند کردیا جائے گا۔ اذان اور اقامت کے درمیان 10 منٹ کا وققہ ہوگا۔ نمازوں کی ادائی کے دوران مساجد کے تمام دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی۔ عارضی طور پر مساجد سے قرآن پاک کے نسخے اور کتب اٹھا لی گئی ہیں۔نئے میکا نزم کے تحت دو نمازیوں کے درمیان دو نمازیوں کی جگہ خالی چھوڑی جائے گی جب کہ دو صفوں کے درمیان ایک صف خالی رکھی جائے گی۔مساجد کے تمام واٹر کولر بند کردیے جائیں گے۔ مساجد میں کسی قسم کے کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نمازوں کے ادائی کے دوران مساجد کی وضو گاہ کو بند رکھا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وضو گھروں سے کرکے مساجد میں آئیں۔ اس کے علاوہ 31مئی سے دفتری سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، آمد ورفت کے مختلف وسائل کے ذریعے صوبوں کے درمیان سفر پر پابندی اور اندرون ملک فضائی پروازوں پر عائد پابندی اٹھالی جائے گی، ریستورانوں اور قہوہ خانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی، جب کہ اُن تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی، تاہم مقرر کردہ احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل لازم ہو گا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا مریض تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں اور آج بھی مزید 3531مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 54,553 ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں