چین (پی این آئی) چین اور بھارت میں بڑا معرکہ ہونیوالا ہے؟چینی صدر نے اپنی فوج کو الرٹ کر دیا، کسی بھی وقت حکم جاری ہو سکتا ہے… چینی صدر نے فوج کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لداخ میں چین اور بھارت کے درمیان جھڑپوں کے بعد اب چینی صدر نے فوج کو حالات سے لڑنے کے
لئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج بدترین حالات کے لئے تربیت کا عمل تیز کرے، جنگی مشقیں کی جائیں۔ اس کے علاوہ امریکی میگزین کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان سرحدی جھرپیں ہونے کی وجہ سے پورے ایشیاء کو خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج اور چینی افواج میں لداخ کے علاقے میں جھڑپ ہوئی جس میں بھارت کی ایک پیٹرولنگ پارٹی چینی افواج کے ہتھے چڑھ گئی تھی۔ چینی افواج نے بھارتی فوجیوں کو زیر حراست لے کر انہیں بھارتی حکام کے حوالے کر دیا تھا۔چینی افواج کی جانب سے بھارتی فوجیوں کا اسلحہ بھی چھین لیا گیا تھا ، جو بعدازاں واپس کر دیا گیا تھا۔اس جھڑپ کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے ایک بینر دکھا کر چین کی فوج سے واپس جانے کی درخواست کی گئی تھی جس میں ان کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ آپ اس وقت بھارتی حدود میں موجود ہیں، براہ کرم آپ معاہدے کی پیروی کرتے ہوئے واپس چلے جائیں۔ اس بینر کے بعد بھی بھارتی فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ سمجھا جا رہا تھا کہ شاید اب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی معاملات بہتری کی طرف آ گئے ہیں لیکن اب چینی صدر نے اپنی فوج کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج بدترین حالات کے لئے تربیت کا عمل تیز کرے، جنگی مشقیں کی جائیں۔ اس بیان کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ شاید چین اور بھارت کے درمیان حالات کشیدگی کی طرف جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں