نئی دہلی(پی این آئی)چینی فوج نے بھارتی سرحد کے قریب ڈیرے لگا لئے ، دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے پر کیا الزامات لگا رہی ہیں؟کشیدگی کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ہمالیائی سرحدی تنازع پر کشیدگی بھارت کی نئی سڑکوں اور ہوائی پٹیوں کی تعمیر کی
وجہ سے سامنے آئی۔ دونوں اطراف کے فوجی لداخ کی وادی گالوان میں کیمپ کرچکے ہیں اور ایک دوسرے پر متنازع سرحد پار کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔نئی دہلی میں بھارتی حکام نے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین کی جانب تقریباً 80 سے 100 ٹینٹ نصب کردیے گئے ہیں جبکہ بھارت کی جانب 60 ٹینٹس لگائے گئے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ دونوں اپنے دفاع کی تیاری کر رہے ہیں اور چینی ٹرکز علاقے میں آلات کی نقل و حرکت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آمنا سامنا ہونے کی تشویش بڑھ رہی ہے۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’چین اپنی علاقائی خود مختاری کا تحفظ سمیت چین اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو سرحدی علاقوں میں صورتحال مستحکم ہے، سرحدی امور پر بات چیت کے لیے میکانزم موجود ہے اور دونوں اطراف متعلقہ امور ڈائیلاگ اور مشاورت سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں