لاک ڈائون میں نرمی کا تسلسل جاری ، دفاتر کھولنے کی اجازت دیدی گئی

ریاض (پی این آئی)لاک ڈائون میں نرمی کا تسلسل جاری ، دفاتر کھولنے کی اجازت دیدی گئی… سعودی حکومت نے نجی اداروں کو دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی، فیصلے پر اتوار سے سے عمل در آمد کیا جائے گا، حکومتی ہدایات و ضوابط کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانا لازم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی

حکومت کرونا وائرس پھیلاو کے خدشات کے باعث نافذ کی گئی پابندیوں میں نرمی کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے اب لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے نجی کمپنیوں کو بھی دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی حکام نے نجی اداروں کے ملازمین کو دفاتر سے کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نجی ملازمین کی حاضری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق اتوار 31 مئی سے ہوگا۔فیصلے کے تحت اب نجی اداروں کے صدر دفاتر بھی کھل جائیں گے اور ملازمین کو بھی دفاتر آنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم نجی اداروں کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دفاتر میں ملازمین کی حاضری سے معمول سے کم رکھی جائے۔ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ دفاتر کا ماحول کرونا وائرس سے پاک بنانے اور رکھنے کے لیے مقرر ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں۔ ۔ ہدایات و ضوابط کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ دوسری جانب سعودی حکومت نے 31 مئی سے ہی سرکاری دفاتر بھی کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔31 مئی سے سرکاری دفاتر میں بھی ملازمین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ نجی اداروں کی طرح سرکاری اداروں میں بھی محدود تعداد میں ملازمین کی آمد کی اجازت ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عید الفطر کی آمد پر 27 مئی تک ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب عید الفطر گزرنے کے بعد مملکت کے بیشتر علاقوں میں لاک ڈاون پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری و نجی دفاتر کو کھولنے کی اجازت دیے جانے کے علاوہ مساجد میں بھی نماز کی ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close