آج سہ پہر 2 بجکر 18 منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر تھا، خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کر لیا گیا

سعودی عرب (پی این آئی): آج سہ پہر 2 بجکر 18 منٹ پر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر تھا، خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کر لیا گیا،سورج آج خانہ کعبہ کےعین اوپر آیا جس کی مدد سے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرلیا گیا۔پاکستانی وقت کے مطابق سورج 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا جس کی مدد

سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے مرکز کی حیثیت رکھنے والے خانہ کعبہ کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر کیا گیا۔ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔یاد رہے کہ ہرسال دو مرتبہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپرآتا ہے، سورج خانہ کعبہ کے اوپر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں