کورونا نے ایک لاکھ امریکی شہریوں کی جانیں لے لیں، 17 لاکھ 25 ہزار متاثرین ابھی خطرے میں ہیں

امریکا(پی این آئی)کورونا نے ایک لاکھ امریکی شہریوں کی جانیں لے لیں، 17 لاکھ 25 ہزار متاثرین ابھی خطرے میں ہیں،امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض سب سے زیادہ ہیں بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں اور یہ وائرس

یہاں اب تک 1 لاکھ سے زائد جانیں نگل چکا ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 572 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 25 ہزار 275 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 44 ہزار 734 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 158 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 79 ہزار 969 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔امریکی ریاست نیویارک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 622 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 ہزار 451 ہو چکی ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے دوسرے نمبر پر ریاست لاس اینجلس متاثر ہوئی ہے جہاں اس وائرس کے مریض 1 لاکھ 57 ہزار 15 ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں 11 ہزار 197 ہو گئیں۔ادھر دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 لاکھ 85 ہزار 938 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 52 ہزار 227 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 29 لاکھ 2 ہزار 925 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 96 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 لاکھ 30 ہزار 786 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close