جدہ (ملک عاصم اعوان) سعودی وزارت داخلہ کا کورونا سے بچاؤ کے لیے نافذ کرفیو میں نرمی کا اعلان، اندرونی پروازیں، نجی گاڑیوں میں آمدو رفت کھولنے کا عمل شروع ۔سعودی وزارت داخلہ نے کررونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صحت حکام کی سفارشات پر کرفیو اور اقدامات میں نرمی کا اعلان کیا ہے
داخلی پروازیں بھی شروع کی جا رہی ہے جمعرات 28 مئی سے ہفتہ 30 مئی تک سعودی عرب کے تمام علاقوں میں صبح 6 بجے سے لے کر 3 بجے تک گھروں نکلنے کی اجازت ہوگی اتوار 31 مئی سے ہفتہ 20 جون کی شام تک صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی جبکہ مکہ مکرمہ اس سہولت سے مستشنی ہوگا کرفیو سے خارج کی اوقات میں نجی گاڑی سے مملکت کے تمام شہروں اور صوبوں میں آنے جانے کی اجازت ہوگی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ داخلی پروازیں بحال کردی گئی ہے محکمہ شہری ہوا بازی وزارت صحت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ یہ یکجہتی پیدا کر کے حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کرے گا سعودی عرب کے تمام علاقوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کے مختلف وسائل کے ذریعے سفر پر پابندی ختم کر دی گئی ہے احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے پابند ہوں گے سابق فیصلوں مستشنی سرگرمیوں کے علاوہ کرفیو سےخارج اوقات میں دیگر اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت ہوگی رسٹورنٹ حفاظتی تدابیر کی پابندی کے ساتھ کھول جائیں گے پبلک مقامات پر 24 کھنٹے سماجی دوری کی پابندی جاری رہے گی اس کے علاوہ شادی کی تقریبات اور تعزیتی اجتماعات میں 50 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی بیان میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران محلے میں واکے کی اجازت ہوگی عمرہ اور زیارت پر اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار تااطلاع ثانی معطل رہیں گی نئی صورتحال کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں نرمی اور سختی کا فیصلہ ہوگا اتوار 31 مئی سے سعودی عرب کے تمام مساجد جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے سے کھول دی جائیں گی مکہ مکرمہ کی مساجد اس سے مسشنی ہوں گی مساجد میں حفاظتی تدابیر کی تو پابندی لازمی ہوگی مسجد الحرام میں جمعہ اور باجماعت نمازیں اختیاطی تدبیر کے ساتھ جاری رہے گی سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں میں ڈیوٹی کی معطلی ختم وزارتوں سرکاری ملازمین مقرر ضوابط کے مطابق دفاتر میں ڈیوٹی دیں گے وزارت سماجی بہبود وزارت صحت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے ڈیوٹی ضوابط تیار کرے گی اس میں کاروبار کرنے والے دکانیں کھلیں گی تجارتی مراکز اور مالز بھی کھولیں جائیں گے وزارت داخلہ نے تاکید کی ہے کہ ایسے تمام کام جن میں سماجی دوری کی شرط پوری نہ ہوتی ہو ان پر تو پابندی برقرار رہے گی ان میں شاپس بیوٹی پارلر فٹنس سینٹر گراؤنڈ اور سپورٹس کلب تفریحی مراکز سینما گھر وغیرہ بند رہیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں