بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کردیا

بھارت(پی این آئی)بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کردیا،بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کردیا۔بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کٹھوا کے سرحدی علاقے سے ایک کبوتر پکڑا ہے جس پر

شک ہے کہ اسے پاکستان نے جاسوسی کے لیے خاص تربیت دی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی حکام کی جانب سے اس قسم کاواقعہ سامنے آیا ہو، اس سے پہلے ریاست پنجاب اور راجستھان کے سکیورٹی حکام بھی پاکستان کی طرف سے آنے والے کبوتروں کو مبینہ جاسوس کہہ کر پکڑ چکے ہیں۔قبل ازیں بھارتی ایجنسیوں نے فروری 2017 میں ایک مبینہ جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جو تھانے سے اڑ گیا تھا۔بھارتی میڈیا پر اس خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو تو جیسے عید کی چھٹیوں میں میمز بنانے اور بھارت کا مذاق اُڑانے کا نیا موقع مل گیا۔سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر ’پیجن‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور صارفین کی جانب سے پُرمزاح تبصروں اور میمز کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی اس ٹرینڈ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ بھارتی میڈیا واقعی بے وقوف ہے یا بے وقوفی کا بہانہ کرتا ہے۔جاسوس کبوتر پر امریکی کامیڈین جریمی میکلن کے تبصرے کو بہترین قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔انہوں نے قومی ترانے کی دھن پر کبوتر اور اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج ہم اپنے یوم یادگار کے موقع پر ان تمام ہیروز (کبوتروں) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔بھارت کو ٹرول کرنے میں پیش پیش امریکی کامیڈین نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت میں پکڑے جانے والا کبوتر میرا ایک ایجنٹ تھا۔آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر دعائیں اس کبوتر کے ساتھ ہیں۔ایک صارف نے مزاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک بہادر کبوتر ہوں ، پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو۔ایک صارف نے کہا کہ ہمیں ہمارا بہادر جاسوس کبوتر واپس چاہئے، وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے کچھ کریں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’بھارتی ڈرون کے دور میں کبوتر پکڑتے رہ جائیں گے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close