روس میں فوجی ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

ماسکو(پی این آئی)روس میں فوجی ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک، روس میں فوجی ہیلی کاپٹر کر گر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ نیوز ایجنسی نے مقامی گورنر رومن کوپن کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری منگل کو ایک بیان کے مطابق بتایا ہے کہ مشرقی چوکوٹکا ریجن کے انادیار میں

مرکزی ائر پورٹ پر وزارت دفاع کا ایک ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر جو کہ سویلین مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا اڑان بھرنے کے ساتھ ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ہیلی کاپٹر پر عملے کے تین اہلکاروں کے ساتھ ایک ٹیکنیشن سوار تھا جو کہ تمام حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔گورنر کے مطابق ہیلی کاپٹر تکینکی مرمت کے بعد تجرباتی پرواز کے لیے اڑایا گیا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق غالباً ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہی حادثہ پیش آیا تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close