برطانیہ میں کورونا کا دباؤ کم، وزیر اعظم بورس جانسن کا 15 جون سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

لندن(پی این آئی):برطانیہ میں کورونا کا دباؤ کم، وزیر اعظم بورس جانسن کا 15 جون سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 15 جون سے دکانیں کھلولنے کا اعلان کر دیا۔لندن میں بریفنگ دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ آوٹ ڈور مارکیٹس اور شو رومز یکم جون

سے ہی کھول دیے جائیں گے، کورونا وائرس کے خلاف طبی عملے کے ساتھ مل کر جدو جہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے تاجروں اور عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہو گی، لوگوں کو بھی سماجی فاصلے قائم رکھنا ہوں گے اور ہائی جینز کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اب تک 36 ہزار 914 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار ایک سو 84 تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close