بھارت کا نمبر کورونا سے متاثر ٹاپ 10 میں پہنچ گیا، کورونا متاثرین ایک لاکھ 38 ہزار تک ہو گئے

نئی دہلی (پی این آئی)بھارت کا نمبر کورونا سے متاثر ٹاپ 10 میں پہنچ گیا، کورونا متاثرین ایک لاکھ 38 ہزار تک ہو گئے،بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 7 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد

ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو بڑی تعداد میں نئے کیسز کے بعد بھارت، ایران کو پیچھے چھوڑ کر کورونا سے متاثر 10بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔مرکزی صحت کی وزارت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 6977 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 845 تک پہنچ گئی۔بھارت میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 154 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد چار ہزار21 ہو گئی ہے۔مرکزی صحت کی وزارت کا کہنا ہے کہ مزید 3280 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 57 ہزار721ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close