بھارت نے لداخ کے علاقے میں پوزیشنیں بدلنے کی کوشش کی جس پر رد عمل دینا پڑا، بھارت کی درگت بنانے کے بعد چین کا موقف

لداخ(پی این آئی)بھارت نے لداخ کے علاقے میں پوزیشنیں بدلنے کی کوشش کی جس پر رد عمل دینا پڑا، بھارت کی درگت بنانے کے بعد چین کا موقف،بھارت نے چین کیخلاف بھی محاذ آرائی ترک نہ کی، متنازع علاقے میں داخل ہونے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی۔ چین کے سخت جواب پر بھارت نے

مذاکرات کی کوشش کی۔مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں ہوئیں، اس دوران سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارت نے متنازع علاقہ کا اسٹیٹس یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close