لداخ کے علاقے میں بھارتی اور چینی فوج میں جھڑپیں ،بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات

لداخ (پی این آئی)لداخ کے علاقے میں بھارتی اور چینی فوج میں جھڑپیں ،بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات،بھارت نے چین کیخلاف بھی محازآرائی ترک نہ کی تاہم چین کی جانب سے کرارا جواب ملتے ہی مذاکرات کی کوشش کرنے لگا۔متنازع سرحدی علاقے میں داخل ہونے پرچینی فوج نے بھارتی

اہلکاروں کی درگت بنادی اور مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارت نے متنازع علاقے کا اسٹیٹس یکطرفہ طورپر تبدیل کرنے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ اس متنازع علاقے پر دونوں ملکوں کے درمیان 1962 میں ایک جنگ بھی ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close