جاپان کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے، جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے کا ٹی وی پر خطاب

ٹوکیو(پی این آئی)جاپان کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے، جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے کا ٹی وی پر خطاب۔جاپان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹا دی ہے۔جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے کا ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت نے

ایمرجنسی اٹھانے کے حوالے سے انتہائی سخت پیمانہ رکھا تھا، جس پر اب پورے اترے ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ جاپان کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔جاپان نے اپریل کے شروع میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے خدشے پر ٹوکیو سمیت 6 ریجن میں ایمرجنسی لگائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close