سعودی عرب میں 3 ٹن 288 کلو چرس، 2ٹن 40کلو نشہ آور پودے ضبط، 174گرفتار، ایک بھی پاکستانی نہیں

سعودی عرب (پی این آئی)سعودی عرب میں 3 ٹن 288 کلو چرس، 2ٹن 40کلو نشہ آور پودے ضبط، 174گرفتار، ایک بھی پاکستانی نہیں،سعودی سیکیورٹی فورسز نے رمضان کے دوران 5 ٹن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 174 افراد

کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد سے3 ٹن 288 کلو چرس اور 2 ٹن 40 کلو نشہ آور پودہ ضبط کیاگیا۔ سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ ملزمان میں 71 یمنی، 54 سعودی شہری اور 6 صومالی باشندے شامل ہیں۔ گرفتار 43 ملزمان کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close