امریکی صدر ٹرمپ کی احمقانہ حرکتیں جاری، وباء کے دوران گالف کھیلنے پہنچ گئے

ورجینیا (پی این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کی احمقانہ حرکتیں جاری، وباء کے دوران گالف کھیلنے پہنچ گئے،امریکا میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے۔ یہاں وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اور ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لگاتار 2 دن سے

گالف کھیل رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کو ہفتہ اور اتوار کو ورجینیا کلب میں گالف کھیلتے دیکھا گیا جو کہ ان کی ذاتی پراپرٹی ہے۔ اس دوران امریکی صدر نے فیس ماسک بھی نہیں پہنا ہوا تھا، جبکہ ان کے ساتھ کھیلنے والوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔دوسری جانب امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 97 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔حال ہی میں امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ مئی میں ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close