کورونا وائرس سے متاثرہ ملک نے جولائی سے سیاحوں کےلیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا

میڈرڈ(پی این آئی)کورونا وائرس سے متاثرہ ملک اسپین نے جولائی سے سیاحوں کےلیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے تمام متاثرہ ممالک نے اپنی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدیں بند کردیں تھی تاہم اب ہسپانوی وزیر اعظم نے مملکت کے دروازے سیاحوں کےلیے کھولنے کا اعلان

کیا ہے۔ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم سیاحوں آمد کا سلسلہ جولائی سے شروع سے کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بغیر تماشائیوں کے 8 جون سے لالیگافٹ بال دوبارہ شروع ہوسکتی ہے جبکہ اسپین میں کرونا وائرس اور اموات میں کمی آرہی ہے۔یا رہے کہ اسپین میں مہلک ترین کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 81 ہزار 904 ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 628 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔کورونا وائرس سے متاثرہ ملک اسپین نے جولائی سے سیاحوں کےلیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close