نیویارک(پی این آئی)متعدد معروف کمپنیاں جس میں گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ شامل ہیں، ان کے ملازمین عالمی وبا کے پیش نظر گھروں میں ہی رہ کر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ نے بھی ملازمین کو ہمیشہ گھر سے کام کرنے کا آپشن دیا تھا۔اب سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اگر ملازمین چاہیں تو وہ گھروں سے مستقل کام کر سکتے ہیں۔مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ اگلے 5 سے 10 سالوں کے دوران فیس بک کے 50 فیصد ملازمین گھروں میں رہ کر ہی کام کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں