بیجنگ(پی این آئی)چینی اور بھارتی فوجیں ٹکرا گئیں، کتنے بھارتی فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا؟تفصیلات آگئیں۔۔ لداخ کے علاقے میں چین اور بھارت کی افواج میں جھڑپ کے بعد بھارت کی ایک پیٹرول پارٹی چینی افواج کے ہتھے چڑھ گئی جسے زیرحراست لینے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔دونوں ملکوں کے
درمیان بارڈر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر لداخ کے مقام پر جھڑ پ ہوئی جس میں چینی افواج نے بھارت کے ایک فوجی دستے کوئی حراست میں لے لیا جسے بعد میں رہا بھی کردیا گیا،تاہم دونوں جانب کے کمانڈرز کے درمیان بارڈر میٹنگ کے بعد صورتحال معمول پر آگئی۔بھارتی فوج کی جانب سے وزیراعظم آفس کو معاملے پر بریفنگ دی گئی ایک سینئر بیوکریٹ کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ صورتحال اس وقت گھمبیر ہوگئی جب بارڈر پر دونوں افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی او ر اس جھڑپ میں بھارتی فوج کے کچھ جوان چینی افواج کے قبضے میں آگئے تاہم انہیں بعد میں رہا کردیا گیا، چینی افواج نے جوانوں کو واپس بھیجتے ہوئے قبضے میں لیے گیا اسلحہ بھی واپس کردیا۔بھارتی فوج کی طرف سے حکومت کو دی گئی بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ چینی افواج سرحد پار کرکے بھارتی حدود میں کافی اندر تک آنے میں کامیاب ہوگئے تھے، انہوں نے پینگونگ نہر میں موٹر بوٹس کے ذریعے کافی دیر تک پیٹرولنگ بھی کی، یہ ایک شدید قسم کا جھٹکا تھا، لیکن اب صورتحال معمول پر آرہی ہے مگر ابھی سب ٹھیک نہیں ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں