احتیاط ضروری ہے کورونا میں مبتلا ہیئر ڈریسر نے 91 افراد کو بیماری لگا دی

اسپرنگ(پی این آئی)احتیاط ضروری ہے کورونا میں مبتلا ہیئر ڈریسر نے 91 افراد کو بیماری لگا دی ،امریکی ریاست میسوری کی ایک ہیئر اسٹائلسٹ نے 91 افراد کو کورونا کی بیماری لگا دی۔ریاست میسوری کے شہر اسپرنگ فیلڈ کے محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر کے مطابق ہیئر اسٹائلسٹ کو علم تھا کہ اسے کورونا ہے، اس

کے باوجود اس نے اپنی دکان پر لوگوں کی زلف تراشنے کا کام جاری رکھا۔اس خاتون ہیئر اسٹائلسٹ نے جن افراد کو کورونا لگایا ان میں 84 گاہکوں کے علاوہ 7 ساتھی کارکن بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں