ووہان کلئیر ہو گیا؟ کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ دن میں کوئی کیس نہیں آیا

ووہان (پی این آئی) چین کے شہر ووہان میں گذشتہ سال کے اواخر میں کورونا وائرس کی وبا کے شروع ہونے سے اب تک پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی نئے متاثرین سامنے نہیں آئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز کسی نئے مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔حکام کے مطابق

چین میں اب تک 84 ہزار 81 افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 4638 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو نئے مشتبہ مریض ضرور ہیں جن میں سے ایک شنگھائی میں بیرونِ ملک سے آنے والا مسافر اور ایک شمال مشرقی صوبے جیلین میں مقامی طور پر متاثر ہونے والا شخص ہے۔کمیشن نے بتایا کہ ایسے نئے مریض جن میں علامات ظاہر نہیں ہو رہیں، ان کی تعداد گذشتہ روز کے 35 سے گھٹ کر 28 ہوگئی ہے۔چین میں مارچ سے متاثرین کی تعداد میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ نقل و حرکت پر سخت پابندیوں کی وجہ سے اسے مرض پر قابو پانے میں مدد ملی ہے تاہم بیرونِ ملک سے آنے والے لوگوں میں مرض کی تشخیص جاری ہے اور ان میں بڑی تعداد ان چینی شہریوں کی ہے جو اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں