اسرائیلی حکومت سے لڑنے والے ہر ملک اور گروہ کی مدد کریں گے، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا اعلان

تہران(پی این آئی)اسرائیلی حکومت سے لڑنے والے ہر ملک اور گروہ کی مدد کریں گے، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا اعلان۔ ایران میں رمضان کے الوداعی جمعہ کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم القدس منایا گیا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فلسطین کی آزادی کی جد و جہد کو

مذہبی فریضہ قرار دیا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت سے لڑنے والے ہر ملک اور گروہ کی مدد کریں گے ۔یوم القدس کے حوالے سے خصوصی پیغام اور ٹیلی ویژن پربراہ راست خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر نے کہا کہ ریفرنڈم کا حق ملنے تک فلسطینیوں کی سیاسی، فوجی اور ثقافتی جدوجہد جاری رہنی چا ہئے ۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ختم کرنے کا مطلب یہودیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا نہیں۔سپریم لیڈر نے کہا کہ نیتن یاہو جیسوں کو نکالنا اسرائیل کو ختم کرنے کے مترادف ہے جو ہو کر رہے گا، صیہونی حکومت نے ثابت کیا ہے وہ کسی معاہدے اور منطق پرنہیں چلتی۔ خامنہ ای نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے مسلمان جہاد میں سب فلسطینوں کی مدد کریں، جدوجہد میں تسلسل، مجاہد تنظیموں کو مزید تقویت، باہمی تعاون اور جہاد کا دائرہ پورے فلسطینی علاقوں تک پھیلایاجائے ۔ خامنہ ای نے کہاہے کہ حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین ایسا قضیہ نہیں ہے جسے مسلمان اقوام کی غیرت، روز افزوں خود اعتمادی و بیداری فراموش ہو جانے دے گی۔ غیور مسلمان اپنا طاقتور ہاتھ آستین سے باہر لائے اور اﷲ پر توکل اور اعتماد کرکے رکاوٹوں کو عبور کرے ۔ صیہونزم کا دیرینہ وائرس بلا شبہ اب زیادہ نہیں ٹکے گا ۔اس راہ میں ہم فخر سے وہ سب کچھ صرف کریں گے جو ہمارے پاس ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close