کورونا وائرس بے قابو، وہ بڑا ملک جہاں ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں پانچویں مرتبہ توسیع کر دی گئی

میڈرڈ (پی این آئی)کورونا وائرس بے قابو، وہ بڑا ملک جہاں ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں پانچویں مرتبہ توسیع کر دی گئی۔ ہسپانوی پارلیمان نے حزب اختلاف کی شدید مزاحمت کے باوجود ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں پانچویں مرتبہ توسیع کر دی ہے۔سپین کے مقامی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بائیں بازو کے

وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی اقلیتی حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد معمولی اکثریت سے منظور ہوئی۔ سپین میں مارچ کے وسط سے ہنگامی حالت نافذ ہے جس میں اب چھ جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پارلیمان میں رائے شماری کے بعد کئی سو افراد نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ہسپانوی پارلیمان نے حزب اختلاف کی شدید مزاحمت کے باوجود ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں پانچویں مرتبہ توسیع کر دی ہے۔سپین میں مارچ کے وسط سے ہنگامی حالت نافذ ہے جس میں اب چھ جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں