انقرہ (پی این آئی) 3 اسلامی ممالک نے 24 مئی کو عید الفطر ہونے کا اعلان کر دیا، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں رمضان المبارک کا مہینہ 30 ایام کا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق 3 اسلامی ممالک کے حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان ممالک میں شوال کا چاند نظر
نہیں آیا۔بتایا گیا ہے کہ ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے تھے، تاہم ان تینوں ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد حکام نے اعلان کیا کہ ان کے ممالک میں رمضان المبارک کے مہینے میں 30 روزے ہوں گے، یوں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔اس سے قبل گزشتہ روز آسٹریلیا وہ پہلا ملک تھا جہاں کی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ آسٹریلیا میں مقیم مسلمان 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر منائیں گے۔ جبکہ آج بروز جمعہ 22 مئی کو سعودی عرب، متحدہ عرب سمیت دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے حکام کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، یوں سعودی عرب میں بھی عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ماہر فلکیات نے پہلے ہی پیشن گوئی کر دی تھی کہ سعودی عرب میں 22 مئی بروز جمعہ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں