مسلمانوں کیلئے عید کا تحفہ ، امریکی صدر نے مساجد کھولنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی)مسلمانوں کیلئے عید کا تحفہ ، امریکی صدر نے مساجد کھولنے کا اعلان کر دیا… ڈونلڈ ٹرمپ نے مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز مساجد، گرجہ گھروں اور کلیساؤں سمیت تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کا حکم دیدیا ہے۔ امریکی صدر کا

کہنا ہے کہ کچھ گورنروں نے شراب خانوں اور حمل ضائع کرنے کے سینٹرز کو ضروری سروسز قرار دے کر انہیں کھول دیا لیکن میں مساجد، گرجہ گھروں اور کلیساؤں کو ضروری سروسز قرار دیتے ہوئے انہیں کھولنے کا اعلان کررہا ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ تمام گورنرز کو تاقید کرتا ہوں کہ وہ عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دیدیں ورنہ میں خود ان کے اختیار کے اوپر اپنا اتحقاق استعمال کرتے ہوئے ی حکم دے دوں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر کسی گورنر کو کوئی اعتراض ہو تو وہ مجھے فون کرسکتے ہیں لیکن وہ اپنے فون کے ذریعے کامیاب نہیں ہوں گے۔دوسری جانب امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید830 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کورونا سے ہونے والی مسلسل ہلاکتوں کے بعد امریکہ میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 97 ہزار سے تجاوز کر گئی۔امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ کچھ روز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں مہلک وائرس سے ہونے والی یومیہ ہلاکتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، امریکہ نے کورونا کے باعث ہلاکت خیز دن دیکھے ہیں جس میں یومیہ اموات کی تعداد 3 ہزار تک چلی گئی تھی، تاہم اب امریکہ میں کورونا کے باعث ہلاکتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہونے والی یومیہ ہلاکتیں کسی بھی دوسرے ملک میں ہونے والی یومیہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اور تیزی سے اضافے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 16 لاکھ 34ہزار 790 ہو گئی ہے جو کہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close