لاہور(پی این آئی) بھارت کا ہدف ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر قتل کرے، گھروں اور فصلوں کو تباہ کر دے، سردار مسعود خان کا انتباہ۔صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ بھارت کا ایک ہی کام ہے کہ وہ کشمیری نوجوانوں کو چن چن کرقتل ، ان کے گھروں اورفصلوں کو تباہ کردے بھارت نے
لاکھوں کی تعداد میں ہندوئوں کو آباد کرنے کیلئے ڈومیسائل کا ڈھونگ رچایا ، وہ کشمیریوی کی آبادی کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے ۔ پروگرام دی لاسٹ آورمیں میزبان یاسر رشید سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ کشمیر میں اس وقت تین لاک ڈائون ہیں ایک 1990 سے چلا آرہاہے دوسرا 5اگست کوبھارت نے لگایااورتیسرا کورونا وائرس کی وجہ سے لگا ہواہے لیکن اس کے باوجود کشمیری منظم طریقے سے احتجاج کررہے ہیں ان کا جذبہ سرد نہیں ہوا ۔مذہبی سکالر مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی فواد چودھری کے آنے پر نہیں بنی بلکہ اس کوریاست نے قائم کیا ، اس میں ماہرین فلکیات ، وزارت سائنس کا نمائندہ اورعلما شامل ہیں اس میں فیصلہ رویت اورشہادتوں کی بنیاد پر ہوتا ہے ہماری وزیراعظم سے اپیل ہے کہ اگران کے پاس کوئی کام نہیں تو انہیں مزید کام دیا جائے فواد چودھری کو مصروف رکھیں۔ مذہبی معاملات میں عوام کو اس طرح کھڑا کرنا بالکل غلط ہے ۔سنیئر صحافی رانا عظیم نے کہاکہ آج بھی کشمیر کے لوگ پاکستان کا پرچم لہرارہے ہیں کشمیر کے گلی محلوں سے آزادی کی آوازیں آرہی ہیں بٹ گام میں بھارتی فوج نے کئی گھروں کوجلایا لیکن اسے کامیابی نہیں مل سکتی، وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کیلئے بھی تیارنہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میری اطلاع یہ ہے کہ مریم نواز عید کے تیسرے روزکچھ ملاقاتوں کا سلسلہ رکھیں گی اصل میں وہ میٹنگ حکومت اورشہبازشریف کے خلاف بھی ہوگی ۔ مولانا فضل الرحمان یا محمود اچکزئی بھی مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کرینگے ۔صدر انجمن تاجران لاہور بابرمحمود نے کہاہے کہ ہم حکومت پنجاب اورمیاں اسلم اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے آخری تین روز میں رات دس بجے تک کام کرنے کا موقع دیا۔صدر تاجربورڈ پاکستان حاجی حنیف نے کہا کہ تاجربرادری اگر اپنے خاندان کے ساتھ مخلص ہے تو حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ حادثے کے بعد صرف پچھتاوا رہ جاتا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں