بیجنگ(پی این آئی)چینی سفارت خانے نے پاک چین تعلقات، سی پیک سے متعلق امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا بیان مسترد کر دیا۔اکستان میں چینی سفارت خانے نے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا بیان مسترد کردیا۔ چینی سفارت خانے سے جاری
ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکی عہدے دار کے بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ یہ پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہے ۔ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ مکمل بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی ہے۔ سی پیک چین اور پاکستان کا اہم مشترکہ منصوبہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم نے علاقائی امور میں پاکستان کے کردار پرکبھی دباؤ نہیں ڈالا ۔علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔ چین اور پاکستان مل کرافغانستان میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں ۔افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی چین اور پاکستان مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔سفارت خانے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان کو احترام کی نظر سے دیکھے اور جامع مدد فراہم کرے ۔امریکا اپنی سرد جنگ اور بند سوچ سے باھر نکلے۔ امریکا کے غیر ذمے دارانہ بیانات بے مقصد ہیں۔ امید رکھتے ہیں کہ امریکا چین اورپاکستان کے حوالے سے بنیادی احترام کا اظہار کرے گا۔پاکستان اورامریکا کے تعلقات پر کچھ کہنا نہیں چاہتے ۔ چین نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی بھی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں