دبئی ائیرپورٹ پر اماراتی ائیرلائن نے پروازوں کا آغاز کر دیا، اچھی خبر آگئی

دبئی (پی این آئی) دبئی ائیرپورٹ پر اماراتی ائیرلائن نے پروازوں کا آغاز کر دیا، اچھی خبر آگئی، کرونا وائرس پھیلاو کے باعث مارچ میں ائیرپورٹ مسافر پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا تھا، اب ٹرمینل نمبر 3 سے محدود پیمانے پر ریٹرن مسافر پروازیں چلنا شروع۔ تفصیلات کے مطابق کئی ماہ کے تعطل کے بعد بالآخر

دبئی ائیرپورٹس سے مسافر پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔تاہم یہ پروازیں محدود پیمانے پر چلائی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ پر تمام تر انتظامات مکمل کیے جانے کے بعد ایمرٹس ائیرلائن نے مسافر پروازیں چلانا شروع کر دی ہیں۔ اس وقت مسافر پروازوں کیلئے دبئی ائیرپورٹ کا صرف ایک ٹرمینل نمبر 3 استعمال کیا جا رہا ہے۔ مسافر پروازوں کا آغاز کیے جانے کے بعد تمام تر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ پر صورت احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، ورنہ انہیں ائیرپورٹ داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کسی بھی مسافر کو فلائٹ سے 4 گھنٹے قبل ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ جبکہ اگر کسی مسافر نے فیس ماسک اور دیگر احتیاطی سامان کے بغیر ائیرپورٹ داخل ہونے کی کوشش کی، تو اسے روک دیا جائے گا۔ مسافر کو تلقین کی گئی ہے کہ کرفیو کے اوقات کا خاص خیال رکھا جائے اور ائیرپورٹ آتے ہوئے اپنے ہمراہ ٹکٹ ضرور رکھیں، تاکہ پولیس کی پوچھ گچھ پر انہیں مطمئن کیا جا سکے۔مزید بتایا گیا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے ائیرپورٹ کے اندر واقع مخصوص کیفے، ریسٹورنٹس اور ریٹیل آوٹ لیٹس بھی کھول دیے گئے ہیں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ایمرٹس ائیرلائن امارات میں پھنسے غیر ملکیوں کو ان کے ممالک پہنچانے اور دوسرے ممالک میں پھنسے اماراتی مکینوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں چلا رہی تھی۔ جبکہ اب 21 مئی سے 30 جون تک 9 مختلف مقامات کیلئے مسافر پروازوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ایمرٹس نے لندن، فرینکفرٹ، پیرس، میلان، میڈرڈ، شکاگو، ٹورنٹو، سڈنی اور میلبرن کیلئے 2 طرفہ مسافر پروازوں کا آغاز کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close