شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد کے عہدے پر تین سال مکمل ۔۔ سعودی عرب میں کون کونسی اہم تبدیلیاں واقع ہو ئیں؟ تفصیلات جاری

ریاض(پی این آئی) شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد کے عہدے پر تین سال مکمل ۔۔ سعودی عرب میں کون کونسی اہم تبدیلیاں واقع ہو ئیں؟ تفصیلات جاری۔۔۔ سعودی عرب اور اس کے عوام نے 20 مئی کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اقتدار نشینی کی تیسری سالگرہ منا ئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی قوم

نے 20 مئی کو ولی عہد کی اقتدار نشینی کی تیسری سالگرہ منا ئی جن کے وژن سے ملک میں نمایاں تبدیلیاں آئیں اور آنے والے برسوں میں بھی زندگی کے مختلف شعبے تبدیل ہوں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان سہ نکاتی فارمولے کے ذریعے اقتصادی، سیاسی، سماجی اور ترقیاتی پروگرام روبعمل لا رہے ہیں۔سعودی شہریوں کو یقین ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی سرپرستی میں ملک میں جو تبدیلیاں لا رہے ہیں ان کی بدولت ملک نئے دور میں داخل ہورہا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا، روس اور چین تینوں بڑی طاقتوں کے ساتھ متوازن سیاسی تعلقات کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے ایک طرف تو امریکا کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط اور مستحکم دوسری جانب روس کے ساتھ سیاسی محاذ پر تعلقات کو نیا موڑ دیا جبکہ تیسری جانب چین کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کو نقطہ عروج تک پہنچا دیا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متوازن پالیسی اپنا کر سعودی دارالحکومت ریاض کو عالمی برادری سے کچھ اس طرح جوڑ دیا ہے کہ مشرق اور مغرب کے اہم فیصلوں میں ریاض کو شامل کیا جارہا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کثیر جہتی سماجی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کئی قوانین و ضوابط میں ترامیم کرائیں اور مستقبل کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کی۔مبصرین کا کہناہے کہ سعودی عرب میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی زندگی پر سماجی اصلاحات کے خوشگوار اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close