واحد خلیجی ملک جہاں کل شوال کا چاند دیکھنےکیلئے کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا

عمان (پی این آئی)وہ واحد خلیجی ملک جہاں کل شوال کا چاند دیکھنےکیلئے کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔سلطنت عمان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل کو ہوا تھا، اسلامی ملک میں کل 28 واں روزہ ہوگا، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 23 مئی بروز ہفتہ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس کا رمضان

المبارک کا مہینہ اپنے اختتام کے قریب ہے۔کل 22 مئی بروز جمعہ کو سوائے عمان کے دیگر تمام خلیجی اسلامی مملک میں 29 واں روزہ ہوگا، یوں کل کے روز ان تمام ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوں گے۔ تاہم صرف عمان وہ واحد خلیجی ملک ہے جہاں کل رمضان المبارک کا اختتام نہیں ہو سکتا۔ عمان میں رمضان المبارک کا چاند دیگر خلیجی ممالک سے ایک روز بعد نظر آیا تھا۔عمان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل کو ہوا تھا، یوں کل 22 مئی بروز جمعہ کو سلطنت میں 28 واں روزہ ہوگا۔عمان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے 23 مئی بروز ہفتہ کو اجلاس ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کل شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلائے جا چکے ہیں۔ عرب یونین اسپیس سائنس نے کچھ ماہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 23 مئی بروز ہفتہ کو ہوگی۔ تاہم اب ماہرین فلکیات کی تازہ ترین پیشن گوئی کے مطابق سعودی عرب میں اس مرتبہ 30 روزے ہوں گے، یوں مملکت میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث خلیجی ممالک میں رواں برس عید الفطر کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔ لوگوں کو عید الفطر کی نماز گھر پر ہی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ سعودی عرب نے عید کے ایام میں مملکت بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں