کورونا وائرس کو روکنے کیلئے کورونا سے صحتیاب 3 سے 4ہزار افراد سےبڑی اپیل کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس کو روکنے کیلئے کورونا سے صحتیاب 3 سے 4ہزار افراد سےبڑی اپیل کر دی گئی… پاکستان میں کورونا کے خلاف پیسیو امیونائزیشن کا تجربہ کامیاب ہو گیا۔ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کورونا سے صحتیاب 3 سے 4ہزار افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے مریضوں کوپلازمہ لگانے کا کلینکل ٹرائل ملک بھر کے چار اسپتالوں میں شروع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔کلینیکل ٹرائل کراچی، جامشورو ،پشاور اور اسلام آباد میں جاری ہے۔ دیگر شہروں میں بھی پلازمہ کلینکل ٹرائل جلد شروع کیا جائے گا۔آئندہ دو ماہ میں پلازمہ لگائے گئے مریضوں کی تعداد 350 ہوجائے گی۔پڑوسی ملک میں پلازمہ لگا کر کورونا کے چالیس مریضوں کی زندگیاں بچائیں۔ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف پیسیو امیونائزیشن کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔اس کے نتائج مثبت آرہے ہیں۔ڈاکٹرطاہر کا مزید کہنا تھا کہ 14 افراد کو پلازمہ فراہم کیا گیا اور اس کے سائیڈ افیکٹ سامنے نہیں آئے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق 14 میں سے 12 افراد کو اینٹی لیڈر کی ضرورت نہیں پڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تین سے چار ہزار افراد کا پلازمہ چاہیے ہوگا۔کورونا سے صحتیاب افراد آگے آئیں اور پلازمہ عطیہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد کرونا کیسز میں اضافہ ہوگا اور جون میں کیس کا گراف بڑھے گا۔واضح رہے کہ سول اسپتال میں کورونا کے مریض کو پلازمہ لگانے کے پہلے کامیاب تجربے سے اہم خبر سامنے آئی تھی جہاں پلازمہ سے مریض مکمل صحتیاب ہو گیا ہے۔پلازمہ سے صحت یاب ہونے والے شہری کا تعلق سانگھڑ سے ہے جس کو 10 روز پہلے پلازمہ لگایا گیا۔53 سالہ مریض عبدالستار کے تین کورونا ٹیسٹ کیے گئے جو کہ منفی آئے۔3 مئی کو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی بجائے پلازہ تھراپی سے علاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاج شروع ہونے کے بعد ان کی طبیعت میں آہستہ آہستہ بہتری آنا شروع ہوگئی۔ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد پر مریض کو مانیٹر کر رہے تھے اور قوت مدافعت بھی دیکھ رہے تھے۔گزشتہ 4 روز میں کورو نا کے حوالے سے ان کے تین ٹیسٹ کیے گئے جو کہ منفی آئے۔جس کے بعد عبدالستار کو کورونا سے مکمل صحت یاب قرار دے دیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریض کی تجرباتی بنیادوں پر پلازمہ کے ذریعے تھراپی کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close