امریکا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز آنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ۔۔۔۔امریکی صد ر کے حیران کن دعویٰ

واشنگٹن (پی این آئی)امریکا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز آنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ۔۔۔۔امریکی صد ر کے حیران کن دعویٰ…. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں دنیا سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز کا تناسب اعزاز کی بات ہے کیونکہ یہ ہماری بہتر ٹیسٹنگ صلاحیت کی عکاسی

کرتی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں کورونا کیسز کی زیادہ شرح کو ایک خاص لحاظ سے اچھی چیز سمجھتے ہیں کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری جانچ بہت بہتر ہے اور ہمارے پاس جانچ کی صلاحیت کسی بھی ملک سے زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ میں کورونا کیسز کی زیادہ شرح کو برا نہیں سمجھتے بلکہ اچھا سمجھتے ہیں لہذا وہ حقیقت میں اسے اعزاز کی علامت سمجھتے ہیں اور یہ جانچ متعدد پروفیشنلز کے کام کو خراج تحسین ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close