ریاض (پی این آئی) سعودی نظام بدل رہا ہے، کوڑوں کی سزا ختم کر دی گئی، قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ملیں گی۔سعودی وزارتِ انصاف کی جانب سے گزشتہ روز تمام عدالتوں کو ایک حکم نامہ ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں سعودی عدالتِ عظمیٰ کے تازہ فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے آئندہ سے وہ کوڑے
لگانے کی سزا نہیں دیں گی بلکہ انہیں ’’قید، جرمانہ یا دونوں‘‘ سزائیں دینی چاہئیں۔ویب سائٹ ’’العربیہ اردو‘‘ نے اس بارے میں خبر کے ساتھ سعودی وزارتِ عدل کا ایک تازہ ٹویٹ بھی دیا ہے جس کے مطابق ’’اب کوڑوں کی سزا کے متبادل کے طور پر جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ عدالتیں مقدمات کی سماعت کریں گی، ان کا جائزہ لیں گی اور ہر مقدمے کا اس کی نوعیت کے اعتبار سے منصفانہ فیصلہ کریں گی۔‘‘۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں