ہزاروں امریکی فوجیوں کی قربانی رائیگاں، کبھی بھی افغانستان میں جیتنے کی غرض سے نہیں لڑے، ٹرمپ نے نئی تھیوری پیش کر دی

یو یارک (پی این آئی)ہزاروں امریکی فوجیوں کی قربانی رائیگاں، کبھی بھی افغانستان میں جیتنے کی غرض سے نہیں لڑے، ٹرمپ نے نئی تھیوری پیش کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں ابتدائی کچھ عرصے کے علاوہ کبھی بھی جیتنے کے لیے نہیں لڑا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر ٹرمپ نے امریکی اخباکو ہدفِ تنقید بنایا اور اخبار کے اداریے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اخبار مجھ سے چاہتا ہے کہ میں افغانستان میں بغیر سوچے سمجھے کام نہ کروں۔ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کوئی اس اخبار کو سمجھائے کہ ہم افغانستان میں 19 برس سے موجود ہیں اور اب وہاں فوجیوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز کے افغانستان سے انخلا سے متعلق طالبان بھی دو رائے رکھتے ہیں۔ طالبان امریکی فورسز کا انخلا بھی چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ غیر ملکی فورسز افغانستان میں ہی رہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈالرز سمیٹے جائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی افغانستان میں جیتنے کی غرض سے نہیں لڑے، اور ایک عظیم فوجی طاقت ہونے کے باوجود ہم افغانستان میں صرف پولیس فورس کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں