دو سال کی عمر میں اغواء ہونے والا بچہ 32 سال بعد اپنے والدین کو مل گیا لیکن کس حال میں ؟

بیجنگ ( پی این آئی)دو سال کی عمر میں اغواء ہونے والا بچہ 32 سال بعد اپنے والدین کو مل گیا لیکن کس حال میں ؟ چین میں کم سن بچہ 32 سال قبل اغوا ہوا لیکن پولیس نے چہرے کی مشابہت سے متعلق ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا تے ہو ئے اسے اپنے حقیقی والدین سے ملا دیا ۔ مائو ین دو سال کا تھا جب اسے 1988میں

ایک ہوٹل کے باہر سے ایک بے اولاد جوڑے نے اغوا کرلیا تھا ۔اور اپنے بیٹے کی طرح پال پوس کر جوان کیا لیکن اس کے حقیقی والدین نے بھی اپنے لاپتہ بچے کی تلاش ترک نہیں کی ۔گزشتہ اپریل میں پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ سیچوان کے علاقے میں 1980 کی دہائی میں ایک بچہ شانکسی کے علاقے سے خریدا گیا۔ پولیس نے مائو کا سراغ لگایا اور ڈی این اے کے بعد تصدیق کی کہ وہ لی جنگ ژی کاہی گمشدہ بیٹا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close