70 ہزار پاکستانی دبئی اور سعودی عرب سے وطن واپسی کے منتظر، دبئی میں قونصل خانے کی دیواروں سے لوگ کود گئے

ریاض(پی این آئی)70 ہزار پاکستانی دبئی اور سعودی عرب سے وطن واپسی کے منتظر، دبئی میں قونصل خانے کی دیواروں سے لوگ کود گئے۔سعودی عرب اور دبئی سے 70ہزار پاکستانی واپسی کے خواہاںہیں دونوں ملکوں میں قونصل خانوں پر شہریوں کا رش لگ گیا۔ دبئی میں لوگ گیٹ پھلانگ کر قونصل خانے میں داخل ہوگئے۔ سعودی عرب میں پھنسے تقریباً 20 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے خواہاں ہیں،ریاض میں پاکستان کے سفارت خانے نے ڈیٹا بیس آن لائن فارم وضع کیاہے۔دبئی سے وطن واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کا قونصل خانے پر رش لگ گیا ہے اور پاکستان واپسی کے خواہاں افراد گیٹ پھلانگ کر عمارت میں داخل ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دبئی سے 50 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں تاہم کم پروازوں کی وجہ سے سب کا فوری طور پر آنا ممکن نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close