روم (پی این آئی ) بل گیٹس ویکسین کے مجرم اور دنیا کو کنٹرول کرنے کی سازش کا حصہ ہیں، گرفتاری کا مطالبہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔اب تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی تاہم کئی ممالک اس کا علاج کرنے کے لئے لیے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔کورونا وائرس کو لے کر کئی سازشی نظریات بھی سامنے آئیے۔جہاں امریکہ نے چین پر کورونا وائرس بنانے کا الزام لگایا وہیں امریکہ اور بل گیٹس بھی تنقید کی زد میں ہیں۔اسی حوالے سے اٹلی میں رکن پارلیمنٹ نے کورونا وائرس سے جڑے سازشی نظریات اور الزامات کے کھیل کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ویکسین کا مجرم اور عالمی آلہ کار دیتے ہوئے گرفتار کیا جائے۔روم سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی سارا کونیل نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ بل گیٹس کو گرفتار کیا جائے۔واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سو سے زائد کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے اور جلد از جلد 9 ماہ یا زیادہ سے زیادہ 2 سال میں ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، اس طرح کورونا وائرس کی ویکسین 2020 میں تیار نہیں ہوسکے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس 9 ماہ سے 2 سال کے درمیان کورونا وائرس کی دستیابی کے لیے پُر امید ہیں، وہ پہلے ہی ویکسین کی تیاری کے لیے اپنی فلاحی تنظیم کی جانب سے 25 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اپنے ایک حالیہ بلاگ میں بل گیٹس نے لکھا کہ ان کے خیراتی ادارے بل ینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن خطیر رقم کے ساتھ ساتھ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، مختلف ممالک میں 115 ویکسین کی تیاری کا کام جاری ہے جن میں سے 8 یا 10 ویکیسن نے انہیں متوجہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں