وہ اسلامی ممالک جنہوں نے عیدالفطر کے اجتماعات پر پابندی لگا دی، کئی ممالک میں کرفیونافذ

ریاض(پی این آئی) کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں پر عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد اورکئی ممالک میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، الجزائر اور مصر میں نمازِ عید کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے،شام کی حکومت نے بھی ملک میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔شامی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شامی عوام کو ہدایت کی گئی کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نمازِ عید ادا کی جائے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملک بھر میں عید پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عید پر لاک ڈائون ہفتے سے منگل تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے استنبول، انقرہ اور کئی شہروں میں کر فیو نافذ کیا جا رہا ہے۔ترک صدر کے سابقہ احکامات کے تحت مساجد 29 مئی سے کھولی جائیں گی جبکہ ترکی میں اسکولوں میں پڑھائی ستمبر میں شروع ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close