سعودی عرب میں عید کس تاریخ کو ہوگی؟ عرب یونین اسپیس سائنس کی پیشنگوئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب میں عید کس تاریخ کو ہوگی؟ عرب یونین اسپیس سائنس کی پیشنگوئی۔۔عرب یونین اسپیس سائنس کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند 22 مئی کو نظر آنے کا امکان، ادارے کے رکن ابراہیم الجروان کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی کے مطابق مملکت میں رواں برس رمضان المبارک کے 29 روزے ہونے کا امکان، عید الفطر 23 مئی 2020 بروز ہفتہ کو ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوری دنیا سمیت سعودی عرب میں بھی رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے۔سعودی عرب میں رمضان المبارک کے 2 عشرے اختتام پذیر ہوگئے اور تیسرے عشرے کا آغاز ہوگیا ہے۔ تیسرے عشرے کا آغاز ہوتے ہی مملکت میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رواں برس کرونا وائرس کے باعث عید الفطر زیادہ جوش و خروش سے منانا شاید ممکن نہیں ہوگا، لیکن پھر بھی لوگ منتظر ہیں کہ عید کا چاند کس تاریخ کو نظر آئے گا۔اس حوالے سے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی۔ابراہیم الجروان کی جانب سے سعودی عرب میں ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، جو درست ثابت ہوئی تھی۔ جبکہ عید الفطر کے حوالے سے انہوں نے پیشن گوئی کی تھی کہ شوال کا چاند 22 مئی بروز جمعہ کو نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں، یوں عید الفطر 23 مئی بروز ہفتے کو ہو گی۔ ناصرف سعودی عرب، بلکہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی 22 مئی کو ہی شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اہم اجلاس 29 رمضان 22 مئی بروز جمعہ کو ہو گا۔ جبکہ مملکت میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کیلئے تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ نجی شعبہ کے ملازمین کو 4 جبکہ سرکاری شعبہ کے ملازمین کو 5 تعطیلات دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close