تیل بردار جہاز روکے تو امریکہ کو سخت جواب دیں گے، ایرانی حکومت یکجان ہو گئی

ایران(پی این آئی)تیل بردار جہاز روکے تو امریکہ کو سخت جواب دیں گے، ایرانی حکومت یکجان ہو گئی۔یرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اقوامِ متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے وینزویلا کےلیے بھیجے گئے تیل بردار ایرانی جہاز روکنے کی کوشش کی تو نتائج کا ذمے دار بھی امریکا ہی

ہوگا۔خبروں کے مطابق اس وقت بحیرہ کریبین میں کم از کم پانچ تیل بردار ایرانی جہاز وینزویلا کی طرف محوِ سفر ہیں جن پر تقریباً 2000 ارب ایرانی ریال کی مالیت کا تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں۔امریکی بحریہ نے بحیرہ کریبین میں اپنے جنگی جہاز تعینات کرنا شروع کردیے ہیں جن کا مقصد ایرانی آئل ٹینکرز کو وینزویلا پہنچنے سے روکنا ہے جس پر ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی امریکی کوشش کا ایران کی جانب سے ’’فوری اور بھرپور جواب‘‘ دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔