برطانیہ میں 70 ہزار کورونا مریضوں کا کچھ نہیں پتہ، آپ انہیں لاپتہ کہہ سکتے ہیں

لندن (پی این آئی)برطانیہ میں 70 ہزار کورونا مریضوں کا کچھ نہیں پتہ، آپ انہیں لاپتہ کہہ سکتے ہیں۔کنگز کالج لندن کے پروفیسر ٹم سپیکٹر نے بی بی سی کوبتایا کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کے ہزاروں متاثرین لاپتہ ہیں کیونکہ برطانیہ نے ان افراد کی فہرست اپ ڈیٹ نہیں کی جن میں کورونا کی ممکنہ علامات موجود

تھیں۔پروفیسر سپیکٹر اس ایپ کی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں جو کورونا کی علامات کے حامل افراد کی نشاندہی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا اب تک 14 ایسے متاثرین کی نشاندہی کی ہے اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن برطانیہ اب مسلسل اس بات پر زور دے رہا ہے کہ علامات میں فقط کھانسی اور بخار شامل ہے ۔پروفیسر سپیکٹر کے مطابق ممکنہ طور پر کورونا وائرس کے 50 سے 70 ہزار متاثرین ایسے ہو سکتے ہیں جو اعداد و شمار میں شامل نہیں،یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے مسلسل تھکاوٹ، اعصابی درد، سونگھنے اور چکھنے کی حِس کے خاتمے کی شکایت کی تھی ،دیگر ممالک میں ان علامات کو کورونا انفیکشن کی علامات میں شامل کیا گیا ۔انہوں نے کہا اگر لوگوں کو علامات کے بارے میں معلوم ہی نہ ہو تو لوگوں کو چوکس رہنے کو نہیں کہہ سکتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close