دبئی حکومت نے پاکستانیوں سے خصوصی گذارش کر دی، عید پر کیا احتیاط کریں، ورنہ بھاری جرمانہ ہو گا، جانیئے

دبئی (پی این آئی)دبئی حکومت نے پاکستانیوں سے خصوصی گذارش کر دی، عید پر کیا احتیاط کریں، ورنہ بھاری جرمانہ ہو گا، جانیئے۔دبئی کی حکومت نے پاکستانیوں سے عید الفطر کے دوران سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی گزارش کی ہے اور ساتھ ساتھ متنبہ کیا ہے کہ اگر عید پر کورونا وائرس کے حوالے سے جاری

ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور جیل بھی ہو سکتی ہے۔دبئی کی حکومت نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے رکھ کر پاکستانی اپنے آپ کو محفوظ کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ اپنے گھر والوں، پڑوسیوں، رشتے داروں اور پوری ریاست کی حفاظت کرسکتے ہیں۔دبئی میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ ہدایات، گزراشات اور تنبیہہ ایسےموقع پر جاری کی گئی ہے جب عید الفطر چند دن کی دوری پر ہے۔دبئی کی حکومت نے تمام پاکستانیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر ملنے جلنے سے گریز کریں اور گھر سے باہر نکلتے وقت چہروں پر ماسک اور ہاتھ پر دستانے پہنیں۔دبئی کی حکومت نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ مستقبل میں خدا ہمیں بہت سی عیدوں سے نوازے گا مگر اس سال عید پر سماجی فاصلہ بھی رکھیں اور احتیاط سے کام لیں۔حکومت نے درخواست کی ہے کہ لوگوں کی مدد کریں اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔