کورونا کو روکنے کے لیے 30 دن میں نتیجہ دو ورنہ ہمیشہ کے لیے فنڈنگ روک دوں گا، ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو دھمکی

واشنگٹن(پی این آئی)کورونا کو روکنے کے لیے 30 دن میں نتیجہ دو ورنہ ہمیشہ کے لیے فنڈنگ روک دوں گا، ٹرمپ کی عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو دھمکی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو عالمگیر وبا کورونا پر قابو پانے کے لیے بہتر لائحہ عمل اختیار نہ کرنے کی صورت میں ہمیشہ کے لیے

فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی۔صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر عالمی ادارہ صحت کورونا پر قابو پانے کے لیے اگلے 30 روز میں کوئی پختہ بہتری نہیں دکھاتا تو اس کی فنڈنگ ہمیشہ کے لیے روک دی جائے گی۔ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ آپ کی اور آپ کے ادارے کی جانب سے وبا پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر غلط اقدام واضح ہے جس کی قیمت پوری دنیا کو بھگتنی پڑ گئی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کا اس صورتحال میں ادارے کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ یہ ثابت کرے کہ وہ چین کی جانب سے آزاد ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ میری انتظامیہ پہلے ہی آپ سے اس پر بحث کرچکی ہے کہ ادارہ کس طرح بہتر کام کرسکتا ہے لیکن اس کے لیے تیز کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس وقت ضائع کرنے کا وقت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close