چین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اہم ممالک ہو کورونا ویکسین دینے کا اعلان کردیا

نیویارک (پی این آئی) چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کی ویکسین پوری دنیا کیلئے بہتری کیلئے ہوگی، چین کورونا ویکسین کی ترقی پذیر ممالک میں رسائی یقینی بنائےگا، چین 2 برسوں میں کورونا وباء کی امداد کیلئے 2 ارب ڈالر دےگا۔چینی صدرشی جن پنگ نے عالمی ادارہ صحت کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنا پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا وائرس کی صورت میں پہلی بار اتنا بڑا بحران دیکھا جا رہا ہے،کورونا وائرس سے 210 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 7 بلین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا سے 3 لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ہم متاثرہ اور ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ چین جو بھی کورونا ویکسین بنائے گا۔ وہ پوری دنیا کے لوگوں کی بہتری کیلئے ہوگی۔ چین کورونا وائرس کی ویکسین کی ترقی پذیر ممالک میں رسائی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین 2 برسوں سے کورونا وباء کی امداد کیلئے 2 ارب ڈالر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین وباء پر قابو پانے کے بعد اس کی تحقیقات پر یقین رکھتا ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد48 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ ان میں سے تین چوتھائی کے قریب متاثرین امریکہ میں موجود ہیں اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 4805177 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار 730 ہوگئی ہے۔ روس 281752 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور برطانیہ 244995 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اسپین میں اٹلی، فرانس اور جرمنی سے زیادہ کیسز ہیں وہاں یہ تعداد 230,698 ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد اٹلی کے کل متاثرین سے بڑھ چکی ہے۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 225435 ہے جبکہ برازیل میں یہ تعداد 241080 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close