پہلا اسلامی ملک جہاں عیدالفطر کے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی

مسقط (پی این آئی) عمان میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سلطنت کے سلطان نے کورونا کے باعث عید کے اجتماعات پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ عمان کے سلطان نے کہا ہے کہ وبا کے دور میں روایات پر عمل کرنا

خطرناک ہوسکتا ے اس لیے عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے ۔اس کے ساتھ ہی سپریم کمیٹی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اس حوالے سے قانون شکنی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں اور عارضی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ملک میں ہر شخص تمام کمرشل اور صنعتی جگہوں پر ماسک پہن کر جائے گا، اس کے علاوہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار سے زائد ہوگئی۔پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد48 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ ان میں سے تین چوتھائی کے قریب متاثرین امریکہ میں موجود ہیں اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 4,805,177 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار 730ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ‘مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close