انقرہ (پی این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد ملک گیر لاک ڈاون ختم کر دیا جائیگا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ سے جاری کردہ بیان میں ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت جدوجہد کے بعد کورونا کی وبا پر قابو پا لیا ہے اور ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی
دیکھنے میں آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد ملک گیر لاک ڈاون ختم کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار سے متجاوز جبکہ متاثرین کی تعداد 46 لاکھ ہے اور وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی 17 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب ایران میں صدر حسن روحانی نے اعلان کیا ہے کہ عیدا لفطر کے بعد ملک میں لاک ڈاون کو ختم کر دیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں لیکن صورتحال کل سے بہتر ہے۔جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 742 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 965 تک ہو گئی۔ ٹوکیو کے گورنر یوریکو کا کہنا ہے کہ حالات زندگی کو معمول پر لانے کے لیے یومیہ نئے کیسسز کی تعداد 20 سے کم تک ہونے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں 292 افراد کورونا کا شکار بنے ہیں تو مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں