ایران میں کورونا پر قابو پا لیا گیا،ایرانی صدر نے اپنی عوام کو خوشخبری سنا دی

تہران (پی این آئی) ایران میں کورونا پر قابو پا لیا گیا،ایرانی صدر نے اپنی عوام کو خوشخبری سنا دی۔۔۔ترکی کے بعد ایران نے بھی عیدالفطر کے بعد لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک میں وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں لیکن صورتحال بہتر ہے، عیدا لفطر کے بعد ملک میں لاک

ڈاون کو ختم کر دیا جائیگا۔ ایران میں اب تک 1لاکھ 18ہزار392کورونا مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 6ہزار937جاں بحق ہوگئے جبکہ 93ہزار147صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جس کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 18ہزار308رہ گئی ہے۔اب صدر حسن روحانی نے ایران میں عیدالفطر کے بعد لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے بعد ملک گیر لاک ڈاون ختم کر دیا جائیگا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ سے جاری کردہ بیان میں ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت جدوجہد کے بعد کورونا کی وبا پر قابو پا لیا ہے اور ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد ملک گیر لاک ڈاون ختم کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار سے متجاوز جبکہ متاثرین کی تعداد 46 لاکھ ہے اور وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی 17 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کرگئی۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار جاری کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں پاکستان میں 1352نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40ہزار151ہوگئی ہے۔ مزید 39افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 873ہوگئی ہے جبکہ 11ہزار341افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close