ایک مسلمان ڈاکٹر کو امریکہ کورونا ویکسین پروگرام کا سربراہ بنا دیا گیا، بڑی خبر آ گئی

واشنگٹن(پی این آئی)ایک مسلمان ڈاکٹر کو امریکہ کورونا ویکسین پروگرام کا سربراہ بنا دیا گیا، بڑی خبر آ گئی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مسلمان طبی ماہر کو کورونا وائرس کی ویکسین تلاش کرنے کے لیے فاسٹ ٹریک پروگرام کا سربراہ نامزد کر دیا ہے، ڈاکٹر منصف محمد کا کہنا ہے کہ وہ اسی سال کورونا

ویکسین کی لاکھوں خوراکیں تیار کرلیں گے۔صدر ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ڈاکٹر منصف محمد ویکسین کی تلاش کے لیے آپریشن ریپ wrap اسپیڈ پروگرام کے چیف سائنٹسٹ ہوں گے۔ٹرمپ نے بتایا کہ وہ دنیا کے مشہور امیونو لوجسٹ ہیں جو 14 نئی ویکسینوں کی تیاری میں مدد دے چکے ہیں۔مراکشی نژاد امریکی ڈاکٹر منصف محمد نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کورونا وائرس ویکیسن کے کلینیکل ٹرائل کا ابتدائی ڈیٹا دیکھا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اعتماد ہے کہ اس ڈیٹا کی بنیاد پر وہ سال 2020ء کے آخر تک ویکسین کی چند سو ملین خوراکیں تیار کرلیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں