واشنگٹن (پی این آئی) کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں امریکا کو بڑی کامیابی مل گئی ،امریکی سائنسدانوں کی جانب سے 100 فیصد موثر اینٹی باڈیز بنانے کا دعویٰ…امریکی کمپنی کا کورونا وائرس کے خلاف 100 فیصد موثر اینٹی باڈیز بنانے کا دعویٰ سامنے آ گیا ۔ امریکی کمپنی سورینٹو تھراپیوٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ
ایسی انیٹی باڈیز تیار کی ہے جو کورونا کو انسانی خلیے میں داخل نہیں ہونے دیتی۔ جو کورونا وائرس کیلئے 100 فیصد موثر دوا ہے۔ امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ ہم ایک مہینے میں اس کی دو لاکھ ڈوز بنا سکتے ہیں۔اس حوالے سے دوا ساز کمپنی نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ کے شعبہ کو باضابطہ درخواست بھی دی ہے۔جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین سال 2020ء کے اختتام تک تیار کر لی جائے گی اور بالکل مفت دستیاب ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین رواں سال کے آخر تک تیار ہو جانے کا امکان ہے اور اس ویکسین کی تقسیم مفت ہوگی۔گلیکسو ویکسین ڈویژن کے سابقہ ہیڈ مونسف سلوئی جنہیں صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کے لیے ریاستی کوششوں کا چارج بھی دے رکھا ہے نے بتایا کہ حالیہ ڈیٹا نے انہیں مزید خود اعتمادی بخشی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین 2020ء کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔ اس سے قبل امریکی صدر نے کورونا وائرس کی تیاری کے سلسلے میں ‘آپریشن وارپ سپیڈ‘ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپریشن وارپ سپیڈ کا مقصد ویکسین پرکام کرنا، اس کی تیاری کرنا اور کورونا وائرس کی مصدقہ ویکسین کے طور پر فروخت کو جلد سے جلد ممکن بنانا ہے۔ دوسری جانب ایک برطانوی تمباکو کمپنی برٹش امریکن ٹوباکو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے تمباکو کے پودے سے ایک تجرباتی ویکسین تیار کی ہے۔ اس ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے دوران مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں