کابل(پی این آئی)افغان صدر اشرف غنی اور مد مقابل عبداللہ عبداللہ نے اقتدار کا اختیار تقسیم کر لیا، طالبان سے مذاکراتی ٹیم بھی مشترکہ۔ افغان صدر اشرف غنی اور انکے حریف عبد اللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے پاگئی جس کی کاپی افغان میڈیا نے جاری کردی۔افغان خبر رساں ادارے پر جاری دستاویزات کے مطابق عبد اللہ
عبداللہ قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ ہونگے جو صدارت کے بعد دوسرا بڑا سیاسی عہدہ تصور ہوگا۔قومی مفاہمتی کونسل طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی رہنمائی کرے گی جبکہ افغان کابینہ میں عبد اللہ عبداللہ اور اشرف غنی دونوں پچاس فیصد کے حصہ دار ہونگے۔یاد رہے کہ عبداللہ عبد اللہ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر متوازی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں